30

گورنر سندھ کو دوڑ میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے علاوہ کونسی مضبوط شخصیت شامل


لاہور (ویب ڈیسک) سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی اور اب گورنر سندھ کی تبدیلی کی بات بھی چل نکلی ہے ، ایسے میں سینئر کالم نویس اور معروف شاعر منصور آفا ق نے ساری کہانی بیان کردی۔روزنامہ جنگ میں منصور آفاق نے لکھا کہ”گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تبدیلی،یہ افواہ کورونا کی طرح پھیلی رہی ہے۔ شاید اس کا سبب بھی کورونا ہے۔ اُن کی جگہ آئی ایس آئی کے ایک سابق سربراہ کا نام لیا جا رہا ہے۔ ذوالفقار مرزا بھی اس دوڑ میں شریک ہیں۔ وہ آج کل اسلام آباد میں ہیں، لابنگ جاری ہے۔ اُن سے رابطے کی کوشش کی، ان تک یہ میسج بھی پہنچایا مگر

انہوں نے اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔ شاید انہیں پریشانی ہوئی کہ یہ خبر ایک اخبار نویس تک کیسے پہنچ گئی۔ یہ خیال شاید پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومت کے درمیان جاری سرد جنگ سے نکلا ہے۔ یقیناً گورنر سندھ کیلئے ذوالفقار مرزا کا نام پیپلز پارٹی کے لئے بہت تکلیف دہ ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے خاموشی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ورکنگ شروع کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اگلی حکومت بلاول بھٹو کی ہو۔ چھوٹی چھوٹی باتیں نظر آنے لگی ہیں۔ ایک شاعر جس نے پی ٹی آئی کے ترانے لکھے، اس کی نئی غزل کا مطلع میرے لئے حیران کن تھا۔دیوار پر ہے پھر وہی نعرہ لکھا ہوا/بھٹو کا نام پھر ہے دوبارہ لکھا ہوا۔میں نے یہ شعر فیصل کریم کنڈی کو میسج کر دیا کہ پنجاب میں زیادہ نہیں تو کم از کم ایک شخص تو پیپلز پارٹی کی طرف واپس لوٹ آیا ہے۔ جواباً اُسے بارش کا پہلا قطرہ قرار دے دیا گیا۔ میں پیپلز پارٹی کو پچھلے کئی سال سے صرف فیصل کریم کنڈی کے توسط سے دیکھتا آ رہا ہوں۔ ابھی اٹھارہویں ترمیم پر اُن سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا ’’حکومت یہ تو بتائے کہانہیں اٹھارہویں ترمیم کی کس کس شق پر اعتراض ہے اور اگر مکمل خاتمے کی بات ہے تو وہ ہماری زندگیوں میں ممکن نہیں۔ ہم بڑی مشکل سے ملک کو اِس منزل تک لائے ہیں۔دوبارہ اندھیروں میں نہیں دھکیل سکتے۔ این ایف سی ایوارڈ میں بھی تبدیلی کی گنجائش نہیں۔ حکومت فاٹا کے پختونخوا میں ضم ہونے کی وجہ سے پختونخوا کے لئے کچھ اور

حصہ چاہتی ہے۔ فاٹا پہلے وفاق کے ساتھ تھا، سو پختونخوا کو اضافی حصہ وفاق نے دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت بینظیر سپورٹ فنڈ کے احساس پروگرام سے ایک کروڑ فیملیز کو بارہ ہزار روپے دے رہی ہے۔ جب سیلاب آیا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت نے نادرا کی وساطت سے ایک کروڑ چالیس لاکھ فیملیز کو پچیس پچیس ہزار روپے دیے تھے۔ نادرا کا ریکارڈ چیک کر لیجئے۔ایک سوال اور بھی انہوں نے اٹھایا کہ بھاشا ڈیم چھ ماہ کے لئے کیوں بند کیا گیا اور اس میں ہمیں روزانہ کتنا نقصان ہو رہا ہے؟ ان کے ساتھ تو خیر میں نے بحث کی مگر سچ یہی ہے کہ ان سوالوں کے جواب میرے پاس نہیں تھے۔ اسد عمر سے گزارش ہے کہ تھوڑی سی اس طرف توجہ دیں اور عوام کو بھی بتائیں کہ کون ٹھیک کہہ رہا ہے اور کون غلط۔ اس وقت اسد عمر ہی ایک ایسے وزیر ہیں جن سے روشنی اور خوشبو کی توقع کی جا سکتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us