3 3

گیس کے مزید بڑے ذخائر دریافت


کو ئٹہ (آن لائن)آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور آپریٹر لخردایکسپلوریشن لائسنس کے لخرد X-1 ایکسپلوریٹری کنوئیں سے گیس دریافت کر لی ہے جو بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں واقع ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی ان ہاس مہارت کو

استعمال کرتے ہوئے لخرد X-1 کے اسٹرکچر کو ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ لاگ ڈیٹا کی بنیاد پر کنوئیں کو3000 میٹر گہرا کھودا گیا اور مغل کوٹ فارمیشن سے 600 پانڈ فی مربع انچ (PSI) کے بہا والے دبا پر گیس کی 2.5MMSCFD شرح پر اور 18 بی پی ڈی پانی کی 32/64 شرح پر ٹیسٹ کیا گیا۔لخرد X-1 کی دریافت کمپنی کی ایکسپلوریشن حکمت عملی کے نتیجے میں ممکن ہو سکی۔ اس سے نئے ایونیو کا آغاز ہوا اور اس سے آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور ملک کے

ہائیڈروکاربن ریزروز میں اضافہ ہو گا۔ کمپنی کی یہ حکمت عملی دیسی وسائل کے استحصال کے ذریعہ ملک میں تیل اور گیس کی طلب اور رسد کے مابین پائے جانے والے فرق کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں تیل کے نئے ذخائر بھی دریافت ہوئے تھے۔ رواں ماہ ہی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کیا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 800 بیرل تیل نکلنے کی توقع تھی۔ جس سے متعلق ماہرین کا کہنا تھا کہ تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu