2

ہاشمی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ریاستی اداروں پر تنقید کے الزام میں سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے. پولیس نے جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا ہے پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے. ایس ایچ تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ

حکام نے اس حوالے سے موقف ینے سے انکار کردیا ہے دوسری طرف جاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیلوں میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کرواؤں گا.علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ملک دشمنی اور قومی اداروں کے کردار کی اہمیت کے منافی ہے۔اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے ذریعے جاوید ہاشمی غداری کے مرتکب ہوئے،باغی کی شکل میں جاوید ہاشمی حقیقتاً داغی ہے اور ان کے عزائم کسی خاص جماعت کی ترجمانی کرتے ہیں۔مطالبہ ہے

کہ جاوید ہاشمی کیخلاف ملک دشمنی پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی ،ریاستی اداروں کیخلاف شر انگیز پریس کانفرنس پر جاوید ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے ، جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں، شہبازشریف اورمریم صفدر کی پر اسرار خاموشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں، اگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت سیاست کے ’’داغی ‘‘کی پریس کانفرنس کے پیچھے نہیں تو انہیں اپنی وضاحت دینی چاہیے ،عوام کو سیاست کے نام پر اپنے درمیان چھپی کالی بھیڑوں کو تلاش کرنا چاہیے اور ان کا ناطقہ بند کرنا چاہیے ۔میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ والد کی تصویر اور چائے کی چسکی پر سوشل میڈیا پر واویلا کرنے والی مریم صفدر کی پر اسرار خاموشی انتہائی مضحکہ خیز ہے، جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس پر22کروڑ عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پریس کانفرنس میں اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں انتہائی نا مناسب الفاظ ادا کئے گئے ، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا مورال نیچے لانے کی کوشش کی گئی ،قوم کا مطالبہ ہے اعلیٰ عدلیہ جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے، پس پردہ حقائق سامنے آنے چاہئیں۔ا نہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،یہ ان کا ملکی سالمیت کے اداروں پر بھی پہلا حملہ نہیں بلکہ تسلسل ہے ،ریاست کے ستونوں اور ملک کی سلامتی کے دفاع کے ادارے کے خلاف پریس کانفرنس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کون سا میڈیا سیل اور گروپ جاوید ہاشمی کی صورت میں اس طرح کے ’’آئیڈیاز‘ ‘سامنے لاتا ہے ،ایسا لگتا ہے کہ اہم معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے (ن) لیگ نے پاکستان کی مخالفوں سے اتحاد کر رکھا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان
عمران خان نے براڈ شیٹ کے ظفر نامی شخص سے ملاقات کا اعتراف کر لیا
ملازمین
ہزاروں سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مفتی کفایت اللہ
مفتی کفایت اللہ کے خلاف آ رٹیکل 6 کے تحت مقدمے کے اندراج کا فیصلہ
مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمان کی قطر اور دبئی میں جائیدادیں ہونے کا انکشاف
ندیم افضل چن
ندیم افضل چن نے اپنا عہدہ کیوں چھوڑا؟ بالاخر اصل وجہ سامنے آگئی
کشمالہ طارق
واقعی خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کو 12 کروڑ دیئے

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu