کراچی(نیوز ڈیسک ) گزشتہ روز ایف آئی اے افسر کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر بحرین کی رہائشی لڑکی نے اعلی حکام کو خط ارسال کردیاجبکہ
بحرین سے کراچی آنے والی نادیہ کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیاہے۔کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پر امیگریشن نے لڑکی کا پاسپورٹ اور دیگر ڈاکومنٹس اپنے پاس رکھ لیے۔ متاثرہ لڑکی نے ویڈیو بیان میں بتایاکہ سب انسپکٹر سنجے مجھ سے میرا لوکل نمبر مانگا تو میں نے اپنے
والد کا نمبر لکھ دیا۔سنجے نے کہا کہ میں بحرین ملنے آئوں تو کیسے رابطہ ہوگا۔ یہاں جو آتا ہےہمیں مٹھائی دیتا ہے آپ کیا دیں گی۔ خط میں سنجے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی تمام تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔