لاہور(نیوز ڈیسک ) کورونا کے باعث پنجاب میں نافذ پابندیوں اور کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری
مراکز شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتے اور اتوار کو کام کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔صوبے کے تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی پالیسی پر کار بند ہوں گے۔ لاہور،راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد کے ریسٹورانٹس اور کیفے
میں انڈور ڈائنگ بند ہو گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور،راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد کے تمام انڈور، آؤٹ ڈور میرج ہالز 15 مارچ سے بند ہوں گے۔کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز 15 مارچ سے مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں ے۔ لاہور،راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد میں سماجی و مذہبی تقریبات کے لیے 50 افراد کی اجازت
ہو گی۔7 بڑے شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ تمام مزارات ،درگاہیں اور سینما ہالز بھی مکمل طور پر پند ہوں گے۔