work 1 18

ہماری نئی نسل کو چھیڑنے کی غلطی مت کرنا پاکستان نے بھارت کو دوٹوک بتادیا


لاہور(آئی ا ین پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے سے دنیا کو پیغام مل گیا ہے،دنیا اب ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے،پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی حاصل کی،ضرب عضب اور رد الفساد میں دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا،نئے پاکستان کی پالیسی نے بین الاقوامی دنیا میں ملک کو مستحکم کیا،مقبوضہ کشمیر کا

مسئلہ مذاکرات سے حل ہونا چاہئے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے،پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا واضح پیغام دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں اب ایک نیا پاکستان بنانے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور اب ہمارے نئی نسل کو مت چھیڑنا۔ ہم مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھی مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان اس وقت خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور دنیا اب ایک بدلتا ہوا پاکستان دیکھ رہی ہے جب کہ طلبہ کو دکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے نوجوان وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ عمران خان کے نئے پاکستان کی پالیسی نے بین الاقوامی دنیا میں ملک کو مستحکم کیا۔قدرتی وسائل پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے شمار قدرتی وسائل موجود ہیں اور ملک میں سب سے بڑا زرعی نظام بھی ہے تاہم پانی کی قلت کا سامنا ہے جب کہ بین الاقوامی دنیا نے پاکستان میں بہترین اقتصادی ترقی پائی اور تجارت کے ذرائع مہیا کیے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی سفارتخانے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور واضح م موقف دیا کہ ہم امن چاہتے ہیں جب کہ ہم اپنے ملک کا دفاع بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے نوجوانوں سے متعلق کہا کہ اگر 18 سال کا نوجوان ووٹر نہیں ہوتا تو میں آج اسٹیج پر نہ ہوتا۔ پڑھے لکھے پاکستانیوں کو باہر دیکھ کر تشویش ہوتی ہے کہ وہ باہر چلے گئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us