13 3

ہمارے سفیر بس تھری پیس سوٹ اور ٹیلی فونوں پر گفتگو کو ہی سفارت کاری سمجھتے ہیں


اسلام آباد (ویب ڈیسک)ہمارے سفیر بس مہنگے ہوٹلوں میں قیام ، تھری پیس سوٹ اور ٹیلی فونوں پر گفتگو کو ہی سفارت سمجھتے ہیں، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاریں نے کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر عمل درآمد میں ناکامی پر دفتر خارجہ کے کردار پر شدید تنقید کی ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران شیریں مزاریں نے کہا کہ “دفتر خارجہ نے کشمیریوں اور وزیراعظم عمران خان کو کشمیر کاز کیلئے جدوجہد میں ناکام کیا ہے، یہ اکیلے عمران خان کی کاوشوں کا نتیجہ تھا کہ کشمیر سے متعلق پوری دنیا کا نظریہ تبدیل ہوگیا تھا، اگر دفتر خارجہ عمران خان کی پالیسیوں کے مطابق چلتا تو آج صورتحال بالکل مختلف ہوتی”۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ” دنیا کی سیاست کیا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے فارن آفس نے کیا کردار ادا کیا؟ اگر یہ اس پر کام کرتے دنیا اس معاملے پر ہماری بات ضرور سنتی، برکینا فاسو جیسے ملک کی دفتر خارجہ کی ٹیم پاکستان سے بہتر کیسے ہوگئی؟ کہ انہوں امریکہ میں پولیس کی بربریت کے ایک واقعے میں اقوام متحدہ سے قرارداد منظور کروالی؟” شیریں مزاریں نے کہا کہ ” ہمارے سفیر بس مہنگے ہوٹلوں میں قیام ، تھری پیس سوٹ اور ٹیلی فونوں پر

گفتگو کو ہی سفارت سمجھتے ہیں، ہمیں روایتی سفارتی طریقوں سے نکلنا ہوگا اور اس کیلئے ہمیں جدید طریقوں کو اپنانا ہوگا، کشمیریوں کی ایک جدوجہد ہے، بھارتی قابض فوج کشمیری عورتو ں کے دباؤ کو اپنا سیاسی پینترا بنا کر استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک بہترین بیانیہ پیش کیا جس کو دنیا بھر میں نہ صرف سراہا گیا بلکہ مودی کے شرمناک عزائم بھی بے نقاب ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز وفاقی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل میں “کشمیر آرٹ کے ذریعی” کے موضوع پر منعقدہ نمائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر شیرین مزاری نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ میں مسائل کو اجاگر کرنے اور تحریکوں کو کامیاب بنانے میں سول سوسائٹی کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی تحریک کو بھی دنیا بھر میں کامیاب بنانے دنیا بھر کی سول سوسائٹی نے اہم کردار ادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہونے پرکوئی بھی یورپین ملک واہ واہ نہیں کر رہا کیونکہ وہاں پر سول سوسائٹی بہت فعال ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu