36 5

ہمارے لئے اس کا علاج کرنا مشکل نہیں ہے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پوری دنیا میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر کرنےاور 16 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنی تباہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے بعد ابھی

تک اس سے متاثرہ افرا د کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کا علاج یا اس کی ویکسین تیار کر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی دوران ، سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے دعویٰ کیا ہے کہ جو شخص کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گا، اس کی مدد سے باقی مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند ہونےو الے شخص کے خون کے پلازما کو اگر کسی مریض کے دیا جائے تو اس کے جسم میں اس کے مثبت اثرات پیدا ہوں گے جس کے بعد اس کی قوت مدافعت بہتر ہو گی اور وہ جلد صحت یاب ہو جائے گا۔ بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا ممکن ہے اور اس کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے، اس لئے ہمارے لئے اس کا علاج کرنا مشکل نہیں ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی جبکہ چین، امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے جلد ویکسین بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے،لیکن ویکسین تیار کرنے کی حتمی تاریخ کا باقائدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ابھی تک پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں ہر گزرتےدن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک صورتحال کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوا۔گزشتہ روز سندھ میں 42، پنجاب میں 24، گلگت میں 9، خیبرپختونخوا میں 7، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 2 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد حالات کی سنجیدگی کا اندازہ لگاتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے فوج مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us