43

ہمیں 2030 کو. مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے


اسلام آباد (این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گونتریس نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں 2030 کو. مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک آبی معاہدہ موجود ہے،اس میں عالمی بنک ضامن ہے،پانی کو ایک ہتھیار نہیں،امن کا ضامن ہونا چاہیے۔ اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گونتریس نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں 2030 کو. مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نےکہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی خطاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کو اجاگر کرنے پر تہنیت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک آبی معاہدہ موجود ہے،اس میں عالمی بنک ضامن ہے،ہما را بھی ایک ایسا ہی معاہدہ اسپین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانی کو ایک ہتھیار نہیں بلکہ امن کا ضامن ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغان مہاجرین کے لیے پاکستانی اقدامات کو قابل تعریف قرار دے دیا۔ اتوار کو پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے مہاجرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر 45 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی، ان کی میزبانی کیلئے بہترین انتظامات کیے، افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 27 لاکھ افغان پناہ گزیں قیام پذیر ہیں، پاکستان کی اس فراخ دلی کو سراہنے کیلئے دورہ کر رہا ہوں۔ادھر افغان مہاجرین کے وفد نے بھی مہاجرین کے لیے پاکستان کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم قوم ہے جس نے ہماری میزبانی کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتیہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے، انسانی حقوق کمشنر کی دو رپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مکمل عکاسی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us