21

ہم تیار ہیں، پاک فو ج کا دبنگ اعلان


راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ بھارت یا ایس فور 100 یا 500رافیل لے آئے، پاک فوج تیار ہے ، بھرپور جواب دینگے ، پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ ہمارے خیال کی نمائندگی کرتا ہے،کورونا کے دور ان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سیز فائر کی اپیل کے باوجود بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اپنی روایتی کارروائیاں جاری رکھیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، ابھی ایسا کوئی ظلم باقی نہیں رہا جس کا کشمیریوں نے برداشت نہ کیا ہو،جوانوں کو شہید اور انسداد دہشت گردی کے نام پر نامعلوم مقامات پر دفن کیا جارہا ہے،دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں یو این مبصرین یا بین الاقوامی میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں ،کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ناکام حملہ ہو یا دہشت گردوں

کے لیے منی لانڈرنگ ان تمام کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،بھارت کے ہمسایوں کیخلاف جارحانہ عزائم علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے،کلبھوشن یادیو پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے،افغانستان میں امن کا مطلب ہے پاکستان میں امن و امان ، امید ہے افغان امن عمل کا معاملہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا،پاک افغان سرحدی علاقے میں 90 فیصد باڑ کا کام مکمل کرلیاہے،احسان اللہ احسان کا ویڈیو میں دعویٰ قطعاً بے بنیاد ہے،احسان اللہ کے فرار ہونے کے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے،ملک دشمن عناصر بلوچستان میں امن خراب کرنے کے در پر ہیں،ہمارے سیکیورٹی ادارے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، اس حوالے سے بہت پیشرفت ہوئی ہے ،مناسب وقت پر آپ کے ساتھ شیئر کی جائیگی، سعودی عرب سے تعلقات بہترین ہیں اور رہیں گے، کسی کو مسلم دنیا میں سعودی عرب کی مرکزیت پر کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے،سی پیک کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال اب تک بھارت نے ایک ہزار 927 مرتبہ سیز فائر معاہدے کے خلاف ورزی کی۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے نسل کشی اور مقبوضہ (خطے) میں انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک پہلے سے طے شدہ ، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خطے کی آبادی کو تبدیل کرکے بھارت وہاں رہنے والے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہاکہ ابھی ایسا کوئی ظلم باقی نہیں رہا جس کا کشمیریوں نے برداشت نہ کیا ہو، نوجوانوں کو شہید اور انسداد دہشت گردی کے نام پر نامعلوم مقامات پر دفن کیا جارہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاری ہیں۔میجر جنرل افتخاربابر نے کہا کہ تمام علاقائی اور بین الاقوامی فورموں پر حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا اور دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu