1

ہندو گھرانے کے تمام افراد دائرہ اسلام میں داخل


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع بدین کےعلاقے گولارچی میں نومسلم خاندانوں اور ہندوبرادری کے درمیان مذہبی رواداری مثال بن گئی۔گولارچی کے نواح میں واقع ایک کسان گھرانا اپنے خاندان کے تمام افراد کے ہمراہ حال ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہوا ہے۔بھیل برادری کے اس خاندان کے سیکڑوں افراد کئی دہائیوں سے مسلمان تھے جن کی دعوت پر اس گھرانے نے بھی اسلام قبول کرلیا۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اس گھرانے کی ایک رکن بھاگی نے بتایا کہ ‘ہم نے اپنی خوشی سے

رضا سے اپنے بچوں کے ساتھ نبی ﷺ پر کلمہ پڑھا ہے پتہ نہیں اس میںکسی کو کیا اعتراض ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہندو تھے تب بھی آزاد تھے اب مسلمان ہیں تب بھی آزاد ہیں کوئی زور زبردستی نہیں مرضی سے مسلمان ہوئے ہیں۔محمد اسلم اس گھرانےکا سربراہ ہے جو کسان ہے اور قبول اسلام کے بعد جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ نماز کے لیے جاتا ہے تو تمام لوگ اس کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہیں۔اسلم کا کہنا ہے کہ دیگر باتوں کےعلاوہ اسے اسلام میں مساوات اور برابری بہت اچھی لگی، اسلام میں یہ ہے کہ برابری ہے مل کر کھاتے ہیں پیتے ہیں رہتے ہیں یہ ہمارے لیے بڑی بات ہے۔اسی گاؤں کے ہندو مُکھیا کو اس گھرانے کے قبول اسلام پر کوئی اعتراض نہیں۔ گاؤں میں پہلے ہی ہندو مسلم مل کر رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وطن عزیز میں اقلیتوں کے

ساتھ جبر کا شائبہ تک نہیں۔ڈاکٹر لعل چند کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک پاکستان میں رہتے ہیں یہاں کوئی بھی زور سے یا زبردستی سے مسلمان نہیں ہوا ہے۔اس برادری کے تمام افراد کا کہنا ہے کہ وطن عزیز میں ہر شخص کو اپنی عبادات و مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی حاصل ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us