work 1 246

’’یا اللہ ہم سب کو معاف کر دے ‘‘ عمران پر پھانسی کے بعد بھی زمین تنگ۔۔۔ دفنانے کیلئے جب زمین کا معاملہ آیا تو کیا ہوا ؟ قصور سے ایسی خبر آ گئی کہ آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے


قصور(ویب ڈیسک) معصوم زنیب اور دیگر آٹھ بچیوں کو اغواءاور قتل کرنےوالے مجرم عمران کو پھانسی کے بعد اس کی نعش قصور نہیں لائی جائیگی اور نہ ہی اسے قصور میں دفن کیا جائیگا، معتبر ذرائع کے مطابق قصور کے شہریوں میں مجرم کیخلاف انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اکثر تنظیمیں واضح کرچکی ہیں کہ،وہ اس شیطان صفت شخص کو

قصور میں دفن نہیں ہونے دینگے جس کے بعد متعلقہ اداروں نے اسے قصور میں دفن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب مجرم عمران علی کی اپنے اہل خانہ کے نام آخری وصیت منظر عام پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق زینب سمیت 8بچیوں کا قاتل عمران علی آج اپنے انجام کو پہنچ گیا۔عمران علی کی وصیت بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں اس نے لکھا کہ میں اللہ تعالیٰ سے اپنے کیے کی معافی مانگتا ہوں۔میرے کیے کی سزا مجھے مل گئی ہے۔میں نے جو کیا بہت غلط کیا۔میں اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں۔ زندگی میں کوئی بھی ایسا کام نہ کرنا جس سے شرمندگی ہو۔ عمران علی نے یہ بھی لکگا کہ میرے گھر والوں کو تنگ نہ کیا جائے ان کو ان کے ذاتی مکان میں رہنے دیا جائے۔عمران علی نے اپنی پھپھو کو درخواست کی کہ وہ ان کی والدہ کا خیال رکھیں۔مجرم کی پھانسی اور وصیت کی رپورٹ اے ٹی سی کو بھجوا دی گئی۔جب کہ دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد محمدامین کا کہنا تھا کہ عمران علی کی پھانسی نشانِ عبرت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ،عمران علی خود چل کر پھانسی گھاٹ تک آیا لیکن ا س کے چہرے پر بلکل خوف یا ندامت نہیں تھی اور وہ بلا خوف چلتا ہوا آ رہا تھا جو دیکھ کر میں مزید پریشان ہوا کہ یہ کیسا سفاک شخص ہے جسے موت سے بھی خوف نہیں آ رہا۔ عمران علی کی لاش آدھے گھنٹے تک لٹکتی رہی۔زینب کے والد کا کہنا تھا کہ آج مجھے انصاف مل گیا ہے اور ہم پارلیمنٹ ہر بھی زور ڈالیں گے کہ وہ اس متعلق بنائے گئے قانون کو پاس کرتے ہوئے اس پر سختی سے عمل کریں اور بچوں کے ساتھ یہ جرم کرنے والے کسی مجرم کو بچنا نہیں چاہئیے اور انہیں سر عام پھانسی دی جانی چاہئیے تاکہ اس طرح کے جرائم کا فوری طور پر خاتمہ ہو جائے۔جب کہ زینب کی والدہ کا کہنا ہے کہ اب وہ مطمئن ہیں ۔آج زینب سمیت ان تمام بچوں کو انصاف مل گیا جن کے ساتھ یہ ظلم ہوا ہے۔21جنوری کو پولیس نے زینب کے قاتل کو گرفتار کیا،12فروری کو کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کی اور آج ملزم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔زینب قتل کیس ملکی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل قرار دیا جا رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us