5

یونیورسٹیز اور کالجز کھولنے کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ کر لیا گیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) یونیورسٹیز اور کالجز 15 ستمبر سےکھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تمام صوبوں کا اتفاق ہوا۔تمام صوبوں نے یونیورسٹیز اور کالجز 15 ستمبر سے کھولنے کااصولی فیصلہ کیا ہے۔نویں سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے بھی 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بڑی کلاسز کھولنے کے بعد کورونا کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا۔تعلمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری این سی او سی دے گا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کو ایک ہفتے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹی سے آٹھویں جماعت کو ایک ہفتے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں پہلی سے پانچویں تک کی جماعتیں کھولنے کا فیصلہ بھی ایک ہفتہ تک صورتحال کو مانیٹر کرنے کے بعد کیا جائے گا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی ، مختصر اکیڈمک سلیبس اور 2021 میں امتحانات کا انعقاد ایجنڈے میں شامل ہے ، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جس کے بعد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا حتمی فیصلہ پیر کو کیا جائے گا، 15ستمبر سے تعلیمی سرگرمیوں کا مرحلہ وار آغا زکیا جائے گا، ایک ہفتے بعد پرائمری کلاسز کے آغاز کا بھی ارادہ ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے پیر کو تمام صوبوں کے وزراء تعلیم کا اجلاس ہوگا جس میں 15ستمبر سے تعلیمی سرگرمیوں کا مرحلہ وار آغا زکرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ایک ہفتے بعد پرائمری کلاسز کے آغاز کا بھی ارادہ ہے۔ ایس او پیز کے مطابق طالب علموں کا ماسک پہننا لازم ہوگا۔ شفقت محمود نے کہا کہ ایک دن کلاس کے آدھے طالبعلم آئیں اور اگلے دن دوسرے، سماجی فاصلہ رکھنے سے بچوں میں جراثیم کی منتقلی نہیں ہوسکے گی۔ شفقت محمود نے کہا کہ اگلے سال مارچ 2021 میں پہلی جماعت سے پرائمری تک یکساں تعلیمی نصاب نافذ ہوجائے گا ،یہ ایلیٹ انگلش میڈیم، کم فیس والے نجی اسکولوں سمیت مدارس اور تمام اسکولوں میں نافذ ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu