25 6

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف


رحیم یار خان(آن لائن) یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ،رحیم یار خان ریجن میں آٹے کے سیکڑوں تھیلے بلیک میں فروخت کرکے سرکاری رجسٹر میں جعلی فروخت ظاہر کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے یوٹیلی اسٹورز پر ریلیف پیکج کے تحت رحیم یار خان کے عوام کو آٹے کی قیمت میں ریلیف سے محروم کر دیا گیا ، اس فراڈ میں یوٹیلٹی اسٹورز کے کچھ افسران اور فلور ملز کے لوگ شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان ریجن میں آٹے کے سیکڑوں تھیلے بلیک میں فروخت کردیئےگئے اور ان کو یوٹیلٹی اسٹورز کے رجسٹر میں آٹے کی جعلی فروخت ظاہر کر کے فراڈ کیا گیا۔دوسری جانب اس حوالے سے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی نے میڈیا کو بتایا کہ رحیم یار خان ریجن میں آٹے کی فروخت میں گھپلوں کی شکایت موصول ہوئی ہیں، معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے اور زونل مینیجر سکھر کی سربراہی میں انکوائری شروع کروا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ 24 گھنٹوں میں موصول ہو جائیگی اور اس معاملے میں ملوث ملازمین کو معطل کیا جائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم نے مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کیا تھا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us