3

یو اے ای جانے والے پاکستانیوں پر کَڑی شرط عائد


دُبئی(نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے مسافروں پر کڑی شرط عائد کر دی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق امارات واپس آنے والوں کے لیے امارات سے منظور شدہ طبی ادارے سے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کرنا ہو گی۔ اگر یہ رپورٹ منفی آئے گی تبھی امارات جانے والی پرواز

میں سوار کیا جائے گا۔تمام ایئر لائنز امارات آنے والی پرواز کے مسافروں سے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس چیک کریں گی۔جن ممالک پر یہ شرط عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، مصر، بھارت، ایران، نائیجیریا، فلپائن، رُوس، سوڈان، تنزانیہ اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کے متعدد شہر شامل ہیں۔نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف الظاہری نے کہا کہ تمام مسافروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ملک میں موجود ایسے معتبر طبی مراکز سے کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کرنا ہو گی،جن کی تفصیل ویب سائٹwww.screening.purehealth.ae. پر دی گئی ہے۔ان رپورٹس کو تیار کروائے ہوئے 72 گھنٹے سے زائد کا وقت نہیں ہونا چاہیے، ورنہ دوبارہ سے نئی رپورٹ حاصل کرنا ہو گی۔ اس کے علاوہ ایئر لائنز مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر دستخط بھی کروائیں گی جس میں مسافر یہ حلف دیں گے کہ انہیں کورونا یا کوئی اور خطرناک متعدی مرض لاحق نہیں ہے۔اگر کسی مسافر کے پاس کورونا سے متعلق رپورٹ نہیں ہو گی یا اس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہو گا تو اسے پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے گا۔مسافروں کے لیے نئی پابندی کا اطلاق 24 جولائی سے ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر سیف الظاہری نے مزید بتایا کہ اگر اس ویب سائٹ پر کسی ملک کے طبی مرکز کا ذکر نہیں گیا تو پھر ایئر لائنز اپنی جانب سے کسی طبی مرکز کا تعین کر کے مسافروں کو وہاں سے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایات جاری کریں گی۔ واضح رہے کہ اتحاد ایئر لائنز نے بھی ان طبی مراکز کی فہرست جاری کر دی ہے جہاں سے کورونا کے PCRٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us