molana

“یہ حکومت تو ٹھس ہو گئی ہے ، اب آپ بھی سن لیں۔۔” مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹکو مخاطب کرکے دوٹوک بیان جاری کر دیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیاست کو انبیا کی میراث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سیاست جھوٹ اور دھوکہ دہی کا نام بن گئی ہے ادارے درست ہوجائیں تو ہم کسی کے غلام نہیں ہیں اسٹیبلشمنٹ کو جو کہہ رہا ہوں

وہ سن بھی لیں اور سمجھ بھی لیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیاست کو انبیا کی میراث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سیاست جھوٹ اور دھوکہ دہی کا نام بن گئی ہے،وہ جمعیت العلمائے اسلام لاہور کی مجلس عمومی کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے عمران خان حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو دس دن ہی میں ٹھس ہوگئی ہے۔مولانا فضل الرحمن کاکہناتھا کہ عالمی قومیں ترقی پذیر ممالک کو اپنا غلام بنانا چاہتی ہیں. مذہب اور تہذیب کا خاتمہ عالمی ایجنڈا ہوتا ہے مکالمہ بارود کی بارش میں نہیں ہوا کرتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا محاذ اجتماعی فتنوں کے خلاف ہے۔ ان کا دعوی تھا کہ برصغیر کی آزادی کیلئے جمعیت علمائے اسلام نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدروقیمت جو ہمارا کارکن جانتا ہے وہ شاید ہی کوئی اور جانتا ہو۔متحدہ مجلس عمل کے سربراہ نے کہا کہ انگریز نے مدرسوں کے پڑھنے والوں کے

خلاف منفی تاثر قائم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے مدارس اور علما کے خلاف انتہا پسندی و دہشت گردی کا تاثر دنیا میں پھیلایا۔ کسی کے بارے میں تاثر قائم کرنے میں ریاست اور ریاستی اداروں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت چھ نکات پر کاربند ہے جس میں جنرل بھی جاتا ہے اور بیوروکریٹ بھی

جاتا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ صدام حسین اور معمر قذافی کیسے خطرناک ہوسکتے ہیں؟ انہوں نے دعوی کیا کہ دنیا کا امن امریکہ اور مغرب کی وجہ سے تباہ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ محض چودہ اگست کی آزادی تک ہم نے خود کو محدود کرلیا یے. ان کا سوال تھا کہ جس ملک میں قوم کو بے بس کردیا گیا

ہو تو پھر غلامی اور کس کو کہتے ہیں؟مولانا نے کہاکہ وہ ملکی اداروں کے کردار سے مطمئن نہیں ہیں۔ ادارے درست ہوجائیں تو ہم کسی کے غلام نہیں ہیں فوج سیاست میں کودتی ہے تو میں ان کے ہاتھوں مرغوب ہونے کو تیار نہیں ہوں۔ اسٹیبلشمنٹ کو جو کہہ رہا ہوں وہ سن بھی لیں اور سمجھ بھی لیں.۔مولانا فضل الرحمان نے

واضح کیا کہ سیاسی محاذ پر تنہا بھی ہونا پڑا تو جنگ ضرور لڑیں گے. ان کا کہنا تھا کہ ملک میں زندگی گزارنے کے اصول معلوم ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us