34 4

یہ وقت وزیراعظم عمران خان پر تنقید کا نہیں ,ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان


کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ وقت وزیراعظم عمران خان پر تنقید کا نہیں، ہم سب نے ملکر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔بلاول کا کہنا تھا کہ اس وقت حالات عام نہیں، عوام کو تھوڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے اور اس کے لیے وفاقی حکومت اپنی سوچ میں تھوڑی سی تبدیلی لائے۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تنقید، الزامات اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ جب امتحان لیتا ہے تو اسے برداشت کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں قوائد اور ہدایات پر عمل کرنا ہے۔بلاول نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں، پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے، میں جانتا ہوں کہ ہم میں وائرس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے، ۔ وفاق اور صوبوں کو تنقید اور پوائنٹ اسکورنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے آئے افراد سے میل جول رکھنے والے افراد میں بھی وائرس پھیلا، ایران سے واپس آنے والے افراد کی فہرست ایف آئی اے سے نکلوائی،ہم نے تفتان قرنطینہ سے آنے والوں کو سب سے الگ تھلگ رکھا۔کرونا وائرس کے باعث سندھ میں کاروبار کی بندش کی وجہ سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں سندھ حکومت آپ کو سنبھالے گی اور راشن دے گی۔بلاول نے کاروباری مالکان سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو نہ نکالاجائے۔ ملازمین اگر نہیں بھی آرہے تو بھی ان کو پوری تنخوا دی جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us