سکینڈل

115 ارب روپے کا سکینڈل


اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پوسٹ میں 115ارب روپے کے سکینڈل پر سیکرٹری مواصلات ظفر حسن اور ڈی جی پوسٹ اخلاق رانا کو طلب کرلیاہے اور دونوں کا موقف جاننے کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس اس ہفتے کو ہوگا۔ڈی جی پوسٹ اخلاق رانا نے پاکستان پوسٹ اور حبیب نک کے مابین 115ارب روپے کے معاہدے کی شدید مخالفت کی تھی جس کے نتیجے میں سیکرٹری مواصلات نے ان کا جینا دوبھر کردیا تھا اور آخر کار وہ اہم ادارہ

چھوڑ کر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لمبی چھٹی پر چلے گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سکینڈل کا نوٹس لیا ہے اور اس سکینڈل کے مرکزی کردار سیکرٹری مواصلات ظفر حسن اور معاہدے کی مخالفت کرنیوالے ڈی جی پوسٹ اخلاق رانا کو طلب کرکے دونوں کا موقف سننے کا فیصلہ کیا ہے۔اخلاق رانا پر الزام تھا کہ انہوں نے اس معاہدے کی اہم دستاویزات اپوزیشن کے اہم رہنما سابق سپیکرسردار ایازصادق کے حوالے کردی تھیں جنہوں ے اس اہم معاملہ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں لائے تھے اور اجلاس کے دوران سیکرٹری مواصلات ظفر حسن نے اقرار کیا تھا کہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے بطور سیکرٹری مواصلات حبیب بنک اور پاکستان پوسٹ کے مابین معاہدے

کو حتمی شکل دی گئی تھی تاہم معاہدے پر دستخط بعد میں کیے گئے تھے۔معاہدے کے مطابق حبیب بنک کو یہ کام سونپا گیا تھا کہ وہ ملک بھر میں تمام سرکاری پوسٹ آفس کو اپ گریڈ کرنے اور ان آفسز میں عوام کو فنانشنل سروسز فراہم کی جائیں گی اس معاہدے میں حکومت کے ملکی قوانین اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی تھی جس کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کی ہدایت پی اے سی پہلے ہی دے چکی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us