9 14

14 دن ان کو میو ہسپتال کو آرٹین کرایا جائے


لاہور(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے اپیل ہے، شہبازشریف14 روز قرنطینہ میں رکھا جائے، شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں ان کو واپسی کی خصوصی اجازت دی جائے اور

میو ہسپتال کوآرٹین کرایا جائے تا کہ انہیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے خصوصی اجازت دی جانی چاہئے اور 14 دن ان کو میو ہسپتال کو آرٹین کرایا جائے تا کہ انہیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی شہباز شریف صاحب کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہ دیا۔ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں ؟ واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف لندن سے آج رات پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز786کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے، آج رات ساڑھے 9بجے لندن سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 5بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ جائیں گے۔اس سے قبل پارٹی رہنماء رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنماء بھی شہبازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مارچ کا مہینہ بتا رہے کہ کہ شہبازشریف مارچ کے وسط یا آخر میں پاکستان آجائیں گے۔ واضح رہے حکومت نے آج رات 8 بجے سے دو ہفتے کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 4 اپریل تک ملک کی حدود میں کوئی باہر سے پرواز نہیں آئے گی رف پی آئی اے کی وہ پروازیں جو پہلے ہی باہر گئی ہوئی ہیں، وہ کل صبح تک واپس آئیں گی، حکومت نے یہ بڑا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ کارگو جہاز اور سفارتکاراس پابندی سے مستثنیٰ قرار ہوں گے۔ وزیراعظم اور وزارت خارجہ کی طرف سے بیرون ممالک تمام سفارتخانوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ لوگوں کوصورتحال سے آگاہ کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us