2

15کھرب 67ارب کی بدعنونی کم ہو کر کتنی رہ گئی


لاہور (این این آئی) صوبائی وزیرِاطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے سے اب تک موجودہ حکومت ملک کا پانچ ہزار ارب روپے قرض واپس کرچکی ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ عمران خان ملک میں 15 کھرب 67 ارب کی بدعنوانی کو 270 ارب تک لے

آئے ہیں،وزیراعظم کی رہنمائی میں منی لانڈرنگ کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں ساٹھ سال کے بعد بڑے ڈیموں کی تعمیرہو رہی ہے اور نہری نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے،اس کے علاوہ پی ٹی آئی حکومت نے دو کھرب پینتالیس ارب کی رقوم غریب، بے روزگار اور نادار طبقے میں تقسیم کئے،ساتھ ہی ملک بھر میں آٹھ کروڑ افراد کو صحت انصاف کارڈز کے زریعے مفت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ موڈیز، ورلڈ بینک

سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے ہمارے معاشی استحکام کی تعریفیں کر رہے ہیں،بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث کورونا وائرس کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ پہلے سے پچاسی فیصد کم جبکہ تجارتی خسارہ سینتیس ارب ڈالر سے تئیس ارب ڈالر رہ گیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں متحدہ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی ماہر میڈیکل اسپیشلسٹ سے اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کرانا چاہیے ،اپوزیشن وزیرِاعظم عمران خان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے سے پہلے تحقیق کر لیں تو بہتر ہو گا،آلِ شریف کو فضول تنقید اور بے بنیاد پراپیگنڈے کے جواب میں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us