9

2 اراکین عمران خان کو ووٹ ہی نہ دے سکے، یہ دونوں کون ہیں


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی اراکین سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 178 اراکین اسمبلی نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ لیکن دو رہنما ایسے بھی تھے جو اپنے کپتان پر اعتماد کا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات سے قبل قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے باعث وہ آج وزیراعظم عمران خان کو

اعتماد کا ووٹ نہیں دے سکے اور ایوان کی بجائے مہمانوں کی گیلری میں موجود رہے جبکہ دوسری جانب اسپیکر اسد قیصر بھی اجلاس ک صدارت کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کا ووٹ نہیں دے سکے۔دو ووٹ نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کے 178 ووٹ حاصل کیے ۔وزیراعظم عمران خان کو سب سے پہلے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اعتماد کا ووٹ دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا قومی اسمبلی میں موجود تمام اراکین نے ڈیسک بجا کر یر مقدم کیا۔ خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کے لیے

اعتماد کے ووٹ کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ بعدازاں نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا جس پر تمام اراکین اسمبلی اور قومی اسمبلی میں موجود افراد احترام میں کھڑے ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان وقت پر قومی اسمبلی پہنچے۔ جہاں اراکین

اسمبلی نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمان گیلری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ تینوں وزراء اعلیٰ موجود تھے۔ گورنر سندھ اور گورنر پنجاب بھی گیلری میں موجود تھے جبکہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی مہمان گیلری میں موجود تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us