13 13

2 ماہ تک بجلی اور گیس کا بل نہ لینے کا فیصلہ


کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کو 2ہزار روپے بل والے صارفین سے بل نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ 2ہزار روپے تک بجلی کے بل والےصارفین سے بجلی کا بل نہ لیا جائے اور اس بل کو اگلے 11ماہ کے بل میں چھوٹی اقساط کی صورت میں ڈالا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 5ہزار روپے ماہانہ بل والے صارفین کو بھی رلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بل ادا نہ کرپانے والے صارفین کے 2ماہ تک بجلی اور گیس کے میٹر نہیں کاٹے جائیں گے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ 2ماہ تک گیس کا بل بھی نہیں لیا جائے گا اور بعد میں آنے والے پہینوں کے بلوں میں یہ رقم شامل کردی جائے گی۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کیلیے پاک فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے بھیجا جائے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہےہ مراسلہ کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے پیش نظر بھیجا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس اہم اور بڑے فیصلے پر قانون نافذ کرنے والے حکام کو اعتماد میں بھی لے لیا ہے۔مراد علی شاہ نے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کورونا وائرس کی صورتحال میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن ممکنہ طور پر 15 روز کیلئے ہوگا، صوبہ سندھ میں صورتحال کرفیو جیسی ہوگی۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول و عسکری قیادت کو اعتماد میں لے لیا ہے، حتمی اعلان کل کردیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن ہونے کے بعد بلا ضرورت گھر سے نکلنے، گاڑی سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us