پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، دو صوبائی وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں رکن صوبائی اسمبلی شہرام خان ترکئی اور باجوڑ سے منتخب رکن اسمبلی انور زیب نے اپنے عہدوں کو حلف اٹھایا۔گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اپم پی اے شہرام خان ترکئی اور انور زیب سے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی، سلطان محمد، قلندر
لودھی، معاون خصوصی کامران بنگش، اراکین اسمبلی اور نئے صوبائی وزراء کے رشتہ داروں شریک ہوئے۔ اد رہے کہ شہرام خان تراکئی کو عاطف خان اور شکیل خان کے ہمراہ محمود خان سے اختلافات کی بنا پر اپنے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ تاہم گورنر شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان اور شہرام خان کے درمیان ملاقات میں تمام معاملات طے پا گئے تھے۔ اسی بنا پر انھیں اب صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔