3 13

2 ہفتوں بعد صوفی ٹروڈو کو ڈاکٹرز نے وائرس سے کلیئر قرار دے دیا۔


ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ کورونا وائرس کی تصدیق کے 2 ہفتوں بعد صوفی ٹروڈو کو ڈاکٹرز نے وائرس سے کلیئر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کو ڈاکٹرز نے کورونا وائرس سے سےکلیئر قرار دے دیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں صوفی ٹروڈو نے بتایا کہ

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے 2 ہفتوں بعد ڈاکٹرز نے ان کو وائرس سے کلیئر قرار دے دیا ہے جس کے بعد وہ بے حد خوش ہیں۔ہفتے کی رات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں صوفی کا کہنا تھا کہ ان کو ڈاکٹرز اور اوٹاوا پبلک ہیلتھ کی جانب سے وائرس سے متعلق تمام قسم کی کلیئرنس مل چکی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں صوفی ٹروڈو نے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اسی کے ساتھ انہوں نے وائرس میں مبتلا تمام لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور پیار کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں ڈاکٹرز کی جانب سے 12 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد کینیڈین وزیر اعظم 14 روز کے لیے طبی قید میں چلے گئے تھے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم ٹروڈو میں وائرس کی موجودگی کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں نہ ہی ان کو فی الحال اپنا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے تاہم ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان کو 14 دن کے مخصوص دورانیے کے لیے ایک قسم کی طبی قید میں رکھا جائے گا۔اس سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو جانے کے خدشے کے پیشِ نظر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ نے وقتی طور پر ایک دوسرے سے دوری بھی اختیار کرلی تھی۔ اہلیہ کے کورونا وائرس سے صحت یاب ہو جانے کے بعد جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ فی الحال گھر میں ہی رہیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us