12 13

2 ہفتوں کیلئے اوور آل لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں


اسلام آباد(ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ایک قومی چیلنج ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلے پر وزیراعظم کو تحفظات ہیں،2 ہفتوں کیلئے اوور آل لاک

ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں، مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے جس کا اطلاق تمام صوبوں پر ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صوبوں کیساتھ اجلاس میں فیصلہ ہواہے،ہم اوورآل لاک ڈاؤ ن کی طرف جارہےہیں، مشترکہ لائحہ عمل بنانےکی ضرورت ہےجسکااطلاق تمام صوبوں پرہونا چاہیے،آج این سی سی کی میٹنگ میں تمام وزرائے اعلیٰ وڈیولنک سے شریک ہوئے،حکومتی پریس بریفنگ کے دوران ہی سندھ حکومت نےلاک ڈاؤ ن کافیصلہ کرلیا،صورتحال کی نزاکت اس بات کا تقاضہ کرتی ہےاپنی اپنی سیاسی دکانوں کوبند کرلیں،مسئلےکوتمام سٹیک ہولڈرزاورحکومت کیساتھ ملکرہی حل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کویہ سمجھانا پڑےگا کہ سماجی طوررابطےنہ کرنا اُن کے مفادمیں ہے،حکومت اورلیڈرشپ اپنی اپنی ذات سےعمل درآمد کاآغاز کریں گے،مشترکہ لائحہ عمل بنانےکی ضرورت ہےجس کااطلاق تمام صوبوں پرہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ایک قومی چیلنج ہے، بیرون ملک سےپروازوں کی آمد کافیصلہ جلد کرلیاجائے گا۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 55 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کیے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 504 ہو گئی ہے۔ جبکہ تین افراد اب تک ہلاک اور 3 صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر جاچکے ہیں۔چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے موصول مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 504 افراد کے نتائج مثبت آگئے۔ جنہیں مختلف اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ سندھ میں 252، پنجاب میں 96، خیبرپختونخوا میں 23، بلوچستان میں 92، گلگت بلتستان میں 30، اسلام آباد میں 10، آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔جمعہ کو گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد قراقرم ریجن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تصدیق شدہ تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us