اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پی پی سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے اورموجودہ وزیراعظم
عمران خان اپنے پانچ سال پورا نہیں کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں نیب نے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کو کلین چٹ دے دی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے
عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوئری ختم کر رہے ہیں لہٰذا نیب ہیڈ کواٹرسے جواب آنے تک مہلت دی جائے۔عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں منظورحسین وسان نے کہا کہ تھوڑے سے اختلافات اور اپنی اپنی رائے ہوتی ہے،
یہ مطلب نہ لیا جائے کہ پی ڈی ایم ٹوٹے گی، پی ڈی ایم قائم رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جس مقاصد کے لیے ہمارے چیئرمین نے پی ڈی ایم بنائی اسے قائم رکھنے کے لیے سب پارٹیاں متفق ہوں گی۔