5

32 سال تک محکمہ پولیس میں بطور افسر مزے لوٹنے والا بے نقاب، عدالت نے نوکری سے فارغ کر دیا


کراچی (نیوز ڈیسک ) سندھ میں تعینات پولیس افسر ڈی ایس پی اعجاز ترین کو سینیارٹی کیس میں لینے کے دینے پڑ گئے ، 32 سال تک سرکاری مراعات کے مزے لینے والا پولیس افسر جعلی نکلا۔تفصیلات کے مطابق جعلی لیٹر پر بھرتی کا انکشاف بھی سنیارٹی کے لیے کی گئی اپیل کی

جانچ پڑتال کے دوران ہوا ، جعلی آرڈر پر اے ایس آئی بھرتی ہونے کے شواہد ملنے کے بعد عدالت کے حکم پر اعجاز ترین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ، آئی جی سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس افسر اعجاز ترین مبینہ جعلی لیٹر پر ترقی کرتے ہوئے

ایس پی کے عہدے تک پہنچا ، اعجاز ترین نے 32 سال تک جعلی تقررنامے پر پولیس افسر بن کر سرکاری مراعات لیں ، جن کی بھرتی اسلام آباد پولیس سے ہوئی اور بعد میں انہیں سندھ ٹرانسفر کردیا گیا ۔جس کے بعد بطور ایس پی صوبہ سندھ کے کئی شہروں میں پوسٹنگ رہی ، عدالتی

احکامات کے بعد آؤٹ آف ٹرن ترقی واپس ہوئی تو اعجاز ترین انسپکٹر بن گیا ، بطور انسپکٹر کئی تھانوں میں ایس ایچ او بنا رہا تاہم سنیارٹی کے لیے کی گئی اپیل کی جانچ پڑتال کے دوران جعلی تقرر نامے کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us