1

4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد


کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک کویت نے بھی پاکستان سمیت 4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں 2 خلیجی ممالک نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے

مطابق کورونا خدشات کے باعث متحدہ عرب امارات کے بعد کویت نے بھی 4 جنوبی ایشیائی ممالک سے براہ راست مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کی ہے۔کویتی حکومت کے اعلان کے مطابق پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے براہ راست مسافر پروازوں کو کویت میں لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم کارگو پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 4 ممالک کے شہری اگر کسی دوسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ اختیار

کر کے کویت آنا چاہیں تو اس صورت میں انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔اس سے قبل اماراتی حکومت نے بھی پیر کے روز پاکستان سے آنے والی تمام مسافر پروازوں پر پابندی لگا دی۔ اماراتی حکومت نے بھی یہ پابندی پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والی مسافر پروازوں پر عائد کی ہے۔ فی الحال اس پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

اماراتی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس پابندی کے بعد ٹرانزٹ ویزہ والے مسافروں کو بھی یو اے ای آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔یہ پابندی پاکستان سے آنے والی مقامی ایئر لائنز کے ساتھ ساتھ تمام بین الاقوامی ایئر لائنز پر بھی لاگو ہو گی۔ البتہ دیگر ممالک سے پاکستان جانے والے مسافروں کو ٹرانزٹ ویزہ پر امارات رُکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہ پابندی پاکستان سے آنے والے مسافروں پر عائد کی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us