8

40 سالہ رفاقت کا خاتمہ! پیپلز پارٹی کے نامور رہنماء تحریک انصاف میں شامل


کھوئی رٹہ (نیوز ڈیسک ) سابق وزیر صحت کے دو تگڑے وار ،پیپلز پارٹی کو بڑے جھٹکے، لنگی چکلی موہڑہ بنی اور ہیل منی دھناں سے درجنوں خاندان کی پیپلز پارٹی سی40 سالہ رفاقتیں ختم، کنبے قبیلے اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ، سرکردہ شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے چوہدری محمد رفیق نیئر کی پوزیشن مزید مستحکم، تبدیلی کا ماحول بناتے ہی دوسری جماعتوں کے کارکنان نے چوہدری محمد رفیق نیئر سے رابطے تیز کر لئے۔ آئندہ دنوں میں مزید پروگرامز شیڈول،

قدآور شخصیات قافلہ میں شامل ہونے کو تیار،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر صحت و امیدار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نیئر ایڈووکیٹ نے حلقہ کھوئی رٹہ میں اپنی الیکشن مہم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے پی پی پی اورن لیگ پر پے در پے تگڑے وار شروع کر دئیے ۔لنگی چکلی موہڑہ بنی اور ہیل منی دھناں سے درجنوں خاندان نے پیپلز پارٹی سے 40سالہ رفاقتیں ختم کر کے چوہدری محمد رفیق نیئر کی قیادت میں اپنے کنبے قبیلے اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے نئے شامل ہونے والوں میںلنگر چکلی موہڑہ بنی سے رہنما پیپلز پارٹی چوہدری طفیل، چوہدری طالب، چوہدری عالم، چوہدری مدثر، عثمان طفیل سعودی عرب، عمران طفیل، کامران طفیل، نصیر طالب اورچوہدری اکرم اور دیگر اپنے کنبے قبیلے سمیت پی پی پی سے 40سال رفاقتیں ختم کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔ہیل منی دھناں سے سینئر رہنما پیپلز پارٹی حاجی محمد صدیق،صوفی محمد فاضل،حاجی شیر دل،چوہدری محمد شبیر کھٹانہ،شوکت کھٹانہ،م

اجد فاضل،یاسر کھٹانہ،وقاص صدیق کھٹانہ،مدثر کھٹانہ،ذیشان کھٹانہ،فرحان کھٹانہ،محسن کھٹانہ،صغیر کھٹانہ،محمد زمان کھٹانہ،سبحانی کھٹانہ،چوہدری محمد ایوب چیچی(تریڈہ)،چوہدری محمد بشیر(تریڈہ)،محمد کبیر چوہدری و دیگر اپنے کنبے قبیلے اور ساتھیوں سمیت

پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، اس موقع پر سیکرٹری جنرل ضلع کوٹلی چوہدری محمد بشیر گورسی ایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل تحصیل کھوئی رٹہ اکمل محمود چوہان ایڈووکیٹ، صدر انصاف لائر فورم عبدالقیوم صابری ایڈووکیٹ، ظہور الحق ایڈووکیٹ، چیئرمین رفیق بجاڑ، صدر پی ٹی آئی یو سی کھوڑ ندیم خان، حاجی رزاق، پہلوان اسلم، حاجی محمد اعظم حاجی شہپال، ارشد محمود چوہدری، چوہدری

اکرام ، مسعود احمد جانی ، حاجی محمد یعقوب، احساب دانش، عدنان شکور، نوید بانٹھ، لالہ آصف ، مقدم عثمان اور دیگر ذمہ داران و کارکنان پی ٹی آئی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر صحت و امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ چوہدری محمد رفیق نیئر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آنے والا دور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا ہے کارکنان تیاریاں کریں کسی سے اتحاد کی ضرورت نہیں تنہا حکومت بنائیں گے آپ لوگوں کی طرح آزاد کشمیر بھر سے لوگوںپی ٹی آئی کے حق میں دے رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us