7

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا


لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا گیا ، اس سلسلے میں برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات بھی جاری کردیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی

محکمہ صحت کی ویکسینیشن کمیٹی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے 40 سال سے کم عمر مرد اور خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا ، جب کہ اس سے پہلے 40 سال سے کم عمر کی صرف خواتین کو ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی تھی ، اب 40 سال سے کم عمر مردوں کوبھی ایسٹرازینکا ویکسین لگانے سے روک دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کے بعد متعدد افراد میں خون کے لوتھڑے بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد

ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے منع کیا گیا جب کہ 40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزر اور موڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کردی گئی۔دوسری طرف آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی ہے ، کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے ، 12 لاکھ 38 ہزار کورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں ، وزارت صحت کے مطابق کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے، کوویکس نے پاکستان کو پہلی کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین

کی فراہم کی ہے، آسٹرازنیکا کورونا ویکسین پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے ویئرہاؤس منتقل کردی گئی ، پاکستان کورونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7 ملین ڈوززفراہم کرے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us