24 3

مارک زکر برگ بھی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے بول اٹھے


میونخ(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ بھی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے بول اٹھے ہیں۔جرمن شہر میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے مارک زکر برگ نے تجویز دی ہے کہ دنیا بھرکی حکومتیں سوشل میڈیا کیلئے مناسب ریگولیٹری نظام متعارف کروائیں جیسے پاکستان میں کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومتوں کو چاہئے کہ وہ نفرت انگیز اور نامناسب مواد کے پھیلاو کو روکنے کیلئے قواعد و ضوابط سامنے لائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مواد کے پھیلاو اور اس کی نوعیت سے متعلق فیصلہ کرنا سوشل ویب سائٹس کا کام نہیں ہے۔فیس بک آزادی اظہاررائے پر یقین رکھتی ہے تاہم جھوٹی خبروں اور معلومات کے پھیلاو کیلئے حکومتیں خود کردار اداکریں۔تاہم انہوں نے کہا کہ مناسب ضوابط سامنے آنے تک ان کی کمپنی اپنا کردار اداکرتی رہے گی۔ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت فیس بک کے 35 ہزار ملازمین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (آئی اے) کی مدد سے جھوٹی معلومات اور نفرت انگیز مواد کو روکنے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی کمپنی یومیہ 10 لاکھ جعلی اکاونٹ ڈیلیٹ کرتی ہے۔اگرچہ مارک زکربرگ نے دنیا کی حکومتوں کو تجویز دی کہ وہ سوشل میڈیا ریگولیٹری نظام لائیں تاہم انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ قوائد و ضوابط لچکدار ہونے چاہئیں اور ان سے اظہار رائے کی آزادی متاثر نہ ہو۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان بھی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے نئے قوانین کا اطلاق کرنے کی خواہاں ہے جس پر مختلف حلقوں سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us