16 7

حساس اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو لوگوں سے ملاقاتیں بند کرنے مشورہ دے دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈ یا شہباز گل نے بتا یا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے بتا یا کہ وزیر اعظم کو کہا گیا کہ لوگوں سے ملنا ک کردیں لیکن انہوں نے جواب دیا کہ کرونا وائرس سے متعلق میٹنگز بہت ضروری ہیں ،اگر یہ میٹنگز نہ ہوئیں تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے

۔شہباز گل نے بتا یا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں ۔پروگرام کے دوران کرونا وائرس سے متعلق بحث کرتے ہوئے شہباز گل اور لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہو گئی ۔شہباز گل بات کر رہے تھے کہ درمیان میں عطا اللہ تارڑ نے کچھ کہنا چاہا تو شہباز گل نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے شریف فیملی کے منشی ہوتے تھے اب آپ ن لیگ کے پالیٹکل سیکریٹری ہیں ،مجھے بات کرنے دیں ۔اس پر عطا اللہ تارڑ نے جواب دیا کہ میں جو مرضی تھا ،آپ کو اس سے کیا مسئلہ ہے ،مجھے آپ کے سیاسی کیرئیر کا بھی پتہ ہے ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کرونا وائرس کے حوالے سے بلائے گئے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں غیر معمولی فیصلے کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وبا کے خطرے کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی اور ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش کی۔ سندھ حکومت کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انہوں نے 31 مئی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے جن میں سرکاری و نجی سکولز، کالجز ، یونیورسٹیز اور مدارش شامل ہیں، کو 5 اپریل تک بند رکھا جائے گا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزارت تعلیم 27 مارچ کو صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد چھٹیوں کو جاری رکھنے یا سکول کھولنے کا فیصلہ کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کردی جائے، 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والے تمام تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔ اجلاس میں ایئر پورٹس اور بارڈرز پر نگرانی کا عمل

سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وبا کنٹرول میں ہے، لاہور ، کراچی اور اسلام آبادکے علاوہ باقی ایئر پورٹس پر انٹرنیشنل فلائٹس معطل کردی گئی ہیں، اگلے 15 روز کیلئے تمام بارڈرز کو بند کرنا ہوگا اور داخلی راستوں پر اقدامات مزید سخت کرنا ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے جو میچز لاہور منتقل کیے گئے ہیں ان میں تماشائیوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ بند سٹیڈیم میں کرائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پلے آف مرحلہ ختم کرکے اسے سیمی فائنل میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اگلے میچز لاہور منتقل کردیے گئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us