38 2

اگر صفائی نہ ہو تو ایمان بچتا ہے اور نہ ایمان والے


اسلامآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے صفائی کو آدھا ایمان قرار دیا تھا‘ ہمارے مذہب کی اس سے بڑی حقانیت کیا ہو سکتی ہے ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم چودہ سو سال پہلے جانتے تھے اگر صفائی نہ ہو تو ایمان بچتا ہے اور نہ ایمان والے‘کرونا اس وقت عالمی عذاب بن چکا ہے‘ یہ خوف کی علامت بھی ہے اور تشویش

کی بھی لیکن اس خرابی سے بھی ایک اچھائی نکل کر سامنے آ رہی ہے اور وہ ہے صفائی لہٰذا آئیے آج سے اپنے ایمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں‘ صفائی شروع کر دیتے ہیں۔ میری آپ سے درخواست ہے آپ ہر پندرہ منٹ بعد 20 سکینڈز تک اپنے ہاتھ صابن سے دھوئیں اور ٹشو پیپر سے خشک کریں۔ آج سے منہ سے سلام کرنے کی عادت ڈالیں‘ ہاتھ نہ ملائیں۔ اپنے اور دوسروں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ رکھیں‘ یہ فاصلہ بھی عین اسلامی ہے کیوں کہ ہر انسان کے منہ اور جسم سے بو آتی ہے‘ ہم جب ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو دوسرے کو تکلیف ہوتی ہے‘ ہم اگر فاصلہ رکھیں گے تو دوسرے تکلیف سے بھی بچ جائیں گے اور بیماری سے بھی اور ہم آج سے یہ بھی فیصلہ کر لیں ہم روزانہ صاف لباس پہنیں گے‘ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم روز تازہ دھلے ہوئے کپڑے پہنتے تھے‘ آپ بھی اس سنت پر عمل کریں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو اپنے کپڑے روز استری ضرور کر لیا کریں اس سے بھی جراثیم مر جاتے ہیں، کرونا ایک عالمی بیماری ہے اور اس بیماری کا اب تک صرف ایک ہی علاج سامنے آیا ہے اور وہ ہے صفائی لہٰذا چلیے اپنے آدھے ایمان کی طرف لوٹ چلتے ہیں۔ کرونا کے مریضوں کی تعداد 140 ہو چکی ہے اور یہ تیزی سے بڑھتے چلے جا رہے ہیں تاہم اچھی خبر یہ ہے پاکستان میں موجود تمام مریض پرائمری پیشنٹ ہیں اور یہ دوسرے ملکوں سے آئے ہیں‘ ملک میں ابھی تک کوئی سیکنڈری مریض سامنے نہیں آیا‘ ہمیں کرونا کے مقابلے کے لیے مزید کیا کرنا چاہیے جب کہ کرونا کی وجہ سے پاکستان کی سٹاک ایکس چینج ہفتے میں چوتھی مرتبہ کریش کر گئی‘ یہ معاشی مسائل کے شکار ملک کے لیے کتنی بری خبر ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us