بڑے بڑے

50سے زائد سیاسی رہنمائوں کے گرد گھیرا تنگ ، بڑے بڑے نام شامل


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں اینٹی کرپشن کے متحرک کردار سے لینڈ مافیا، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز،سرکاری زمینوں پر پٹرول پمپس، کمرشل مارکیٹیں، شادی ہالز اور بس سٹینڈز سے کروڑوں کمانے والے سیاستدانوں کی نیندیں حرام ہو گئیں،روزنامہ پاکستان میں افضل افتخار کی شائع خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات کے تحت پنجاب اور لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کے اعلان کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب میں مختلف غیر قانونی معاملات میں ملوث 50سے زائد جن سیاسی رہنمائوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے ،اب یہ سیاستدان حکومتی

ایوانوں اور بیورو کریسی میں اپنے ہمدردوںکی تلاش میں ہیں جبکہ ملک میں پی ڈی ایم کی جاری تحریک میں مسلم لیگ (ن)کو لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد جس خفت کا سامنا کرنا پڑا میں یہ تمام امور بھی شامل ہیں کیونکہ ماضی میں حکومتی پارٹی کے یہ زیادہ تر سیاسی لوگ سرکاری زمینوں پر قبضوں کے علاوہ ایسے بہت سے معاملات سے اپنی جیبیں بھرتے رہے جن سے قومی خزانے کو 3424 ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ،اینٹی کرپشن نے جن سیاسی لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے ان میں مسلم لیگ ن کے بہت سے رہنما سکرین سے آئوٹ اور پارٹی صفوں میں پیچھے پیچھے نظر آتے ہیں ۔

محسن شاہ نواز رانجھا، جاوید لطیف، دانیال عزیز، سیف الملوک کھوکھر سمیت بڑے نام خواجہ آصف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد مزید ڈر گئے ہیں حالانکہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ابھی اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کی ہیں ،بہت سوں نے قبل از گرفتاری ضمانتیں بھی کرا رکھی ہیں، محکمہ کے معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دانیال عزیز 24 سوکنال سرکاری اراضی (سرگودھا) خرم دستگیر کے گوجرانوالہ میں پٹرول پمپس جبکہ سیف الملوک کھوکھر پر 226کنال اراضی پر قبضے ملتان کی ایک بزرگ سیاسی شخصیت پر درجنوں ایکڑ سرکاری اراضی ہتھیانے کے الزامات ہیں ،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سرکاری املاک اور زمینوں پر قبضوں اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات میں بڑے بڑے انکشاف سامنے آ رہے ہیں تاہم محکمہ اینٹی کرپشن بغیر کسی دبائو کے معاملات آگے بڑھاتے ہوئے کارروائی جاری رکھے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu