لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی کے آدھے ارکان اسمبلی کے مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی قیادت سے رابطوں کی خبروں کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی پچا س اہم شخصیات پی ٹی آئی سے رابطوں میں ہیں۔ غیر متحدہ اور غیرمنظم اپوزیشن جماعتیں عوامی اعتماد پر قائم پی ٹی آئی حکومت نہیں گرا سکتیں۔فیاض الحسن نے کہا کہ احسن اقبال نیب کے چکر لگا لگا کر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں،احتساب کے چکروں میں پھنسے احسن اقبال بہکے بہکے بیانات دے کر اپنا دل بہلا رہےہیں،غیرمتحدہ اپوزیشن کے حکومت گرانے کی خواہش آئندہ تین
سال تک پوری ہونا ناممکن ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد لیگی رہنما حکومت کو معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں،حقیقت میں بین الاقوامی معاشی ادارے پاکستان کے معاشی اشاریئے کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔