21 1

پہلے پیپلزپارٹی سے وفاق کی خوشبو آتی تھی آج کل صوبائیت کی بوآ رہی ہے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ”تیاری کرلو، ہم پنجاب کےبعد سندھ میں اپنا لوہا منوانے آرہے ہیں” وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ سندھ میں اپنا لوہا منوانے آرہے ہیں۔ شاہ محمودقریشی نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پیپلزپارٹی سے وفاق کی خوشبو آتی تھی آج کل صوبائیت کی بوآ رہی ہے۔ہم پنجاب کےبعد سندھ میں اپنا لوہا منوانے آرہے ہیں۔ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام صوبوں کی مشاورت سے جامع حکمت عملی وضع کی ہے‘

اس حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے اور قومی امور پر ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں‘ قومی رابطہ کمیٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں‘ کرونا وبا کے باعث مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے‘ عالمی برادری اور او آئی سی کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں کرونا وباء کی صورتحال پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ایک غیر متوقع صورتحال ہے۔ دوسری جنگ کے بعد کرونا وباء کا بحران سب سے بڑا ہے۔ مستحکم معیشتوں کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں۔ امریکہ‘ اٹلی‘ فرانس سمیت دیگر ممالک کی صورتحال سامنے ہے۔ پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک بھی اس آفت کا مقابلہ کر رہا ہے اور کریں گے۔بحیثیت قوم اس وباء کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت

اس معاملے پر کنفیوژن کا شکار نہیں۔ واضح پالیسی ہے۔ قومی حکمت عملی وضع کی ہے۔ سندھ حکومت بھی اس پالیسی کا حصہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی مشاورت شامل ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی کے رکن سندھ اسمبلی بھی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی بات کو وزیراعظم اہمیت دیتے ہیں۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us