56تنظیموں نے بھارت کے خلاف منظم مہم کا آغاز کر دیا


مظفرآباد(این این آئی) پانچ اگست کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ اگر دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری عزم صمیم کر لیںتو یہ دن بھارت کے زوال اور اس کی استعماریت کے خاتمہ کا نقطہ آغاز بھی بن سکتا ہے۔ دنیا کے پانچ براعظموں میں کشمیری تارکین وطن کی 56تنظیموں کی طرف سے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اقدامات کے خلاف ایک منظم مہم کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ بیرون ملک آباد کشمیری

کشتیاں جلا کر میدان عمل میں نکلیںاور بھارت کے ناپاک اور مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیں۔ یوم استحصال کے موقع پر ایوان صدر مظفرآباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے دو مختلف انٹرنیشنل ویبی نارز جن کا اہتمام امریکہ میں مقیم عالمی کشمیر آگاہی فورم (World Kashmir Awareness Forum)کے سیکرٹری جنرل غلام نبی فائی اور کشمیر سالیڈیریٹی کونسل کے چیئرمین جاوید راٹھور نے کیا تھا سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری تارکین وطن اور اُن کی تنظیمیں بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک سال سے جاری لاک ڈائون ختم کرے، ذرائع ابلاغ پر عائد ناروا پابندیوں کو فی الفور ہٹائے اور بھارتی جیلوں میں قید کمسن بچوں سمیت تمام سیاسی قائدین اور سیاسی کارکنوں کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بدلے ہوئے حالات میں کشمیری تارکین وطن کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہیں اور اب بیرون ملک آبادکشمیری کشمیر کاز کو اپنی ترجیح اول بنائیں اور اپنے اپنے متعلقہ ممالک میں ارکان پارلیمنٹ، سو ل سوسائٹی اور میڈیاتک رسائی حاصل کر کے مقبوضہ جمو ں وکشمیر کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور

مقبوضہ ریاست کے اندر انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حوالے سے عالمی رائے عامہ کو ہموار کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے جھوٹے بیانیے کو دلائل کے ساتھ بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال پانچ اگست کے دن مقبوضہ کشمیر کی علامتی نیم خود اختیاری ختم کرنے کے بعد اکتیس اکتوبر کو ریاست کے عوام کی مرضی و منشاء کے بغیر ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بھارتی یونین کے ماتحت کیا اور اس سال اپریل میں مقبوضہ ریاست کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے کے گھنائونے منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کی غرض سے ڈومیسائل رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر کشمیری بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر کے کشمیر کو عملاً اپنی کالونی بنانے کے عمل کا آغاز کیا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں بھارت نے چار لاکھ سے زیادہ بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کیے اور اگر یہ عمل جاری رہا تو اگلے تین چار سال میں بھارت ساٹھ لاکھ سے زیادہ بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر کے وہاں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ بھارت کی فسطائی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج مقامی حکومت کی اجازت کے بغیر چھائونیاں اور کنٹونمنٹ کے نام پر ایسی آبادیاں تعمیر کرنے کا اختیار بھی حاصل کر چکی ہے جہاں آر ایس ایس اور شیو سینا کے دہشت گردوں کو آباد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی حکومت نے جو نئے ڈومیسائل قوانین نافذ کیے ہیں اُن کے تحت کشمیریوں کو مستقل سکونت، تعلیم اور ملازمت کے حقوق سے محروم کرنے کے ایک منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل دے کر انہیں کشمیریوں کے لئے مختص ملازمتیں دی جائیں گی اور اس طرح کشمیریوں کو اُن کی اپنی زمین سے بے زمین اور اپنے ہی وطن میں بے وطن کیا جائے گا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آج جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے اس کا مشاہدہ دنیا گزشتہ صدی میں نازی جرمنی میں کر چکی ہے جہاں نازی حکمران ہٹلر نے یہودیوں کو پہلے جرمن شہریت سے محروم کیا، اُن کے کاروبار اور ملازمتیں چھینی اور پھر ایک ایسا وقت آیا جب نسل کشی کے آخری مرحلہ میں یہودیوں کو گیس چیمبرز میں زندہ جلا کر بھسم کر دیا گیا۔ یہی عمل اسرائیل نے فلسطین میں دوہرایا اور اب بھارت یہی عمل میں مقبوضہ کشمیر میں دوہرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دنیا کی نظروں سے اوجھل

نہیں ہے لیکن بد قسمتی سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں موجود اہم ممالک اس پر خاموش ہیں اور اُن کی خاموشی کی وجہ اُن کے معاشی وسیاسی مفادات ہیں۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ امریکہ اور بعض مغربی یورپ کے ممالک کی خواہش ہے کہ وہ بھارت کو چین کے مقابلہ میں ایک مہرے کے طور پر استعمال کریں گے۔ لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت امریکہ اور یورپی ممالک کی توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu