ایک اور کرکٹر کا کرکٹ چھوڑ کر سیاست میں آنے کا فیصلہ


ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک ) کرکٹ چھوڑنے کے بعد فاسٹ باؤلر جنید خان سیاست کے میدان میں قسمت آزمائیں گے۔ اپنے علاقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان ہوا تو میرا نام شامل نہیں تھا۔ ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ اگر انگلینڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکشن کی گئی ہے تو میرا ریکارڈ سب سے اچھا ہے۔پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے

زیادہ کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلا ہوں۔ انگلینڈ میں میری پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو مجھے ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔ اس صورت حال میں بھی مایوس نہیں ہوں، پہلے سے زیادہ محنت کروں گا اور کوشش کروں گا کہ سلیکشن کمیٹی کے دل جیت سکوں۔جنید خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں آئی سی سی کے نئے قوانین سےریورس سوئنگ کرنے والے فاسٹ باؤلرز کو مشکلات پیش آئیں گی۔انہیں وکٹیں لینے کے لیے کافی زور لگانا پڑے گا۔ بال پر تھوک نہیں لگے گا اور شائن نہیں ہو گا تو ہر باؤلر کے لیے حریف بلے باز کو آوٹ کرنا چیلنج ہوگا۔ پاکستان کے پاس شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے نوجوان بولرز کا ہونا بہت خوشی کی بات یے۔ جونئیرز کے ساتھ سٰنیرز کا کمبی نیشن ہوتو نئے لڑکوں کو سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے۔ اس سے سینئرز پر بھی پرفارمنس کا پریشر آتا ہے۔مسلسل

موقع نہ ملنے کے بعد جب چانس ملتا ہے تو کھلاڑی پر پریشر ہوتا ہے۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ پریشر کی وجہ سے کرکٹر اپنی نیچرل گیم نہیں کھیل پاتا ۔میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے ۔ گاؤں میں اپنی ایک چھوٹی سی اکیڈمی ہے، جہاں ٹریننگ کر لیتا ہوں۔ خود کو فٹ رکھا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ٹیم کو دستیاب ہوسکوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری
3درجن سے زائد ایپلی کیشنز پر پابندی
جوبائیڈن نے نئی انتظامیہ کے عہدیداروں کا اعلان کردیا
ایلوویرا کے فائدے
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے

تازہ ترین ویڈیو
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us