دنیا بھر میں تقریباً 140ویکسینز پر مختلف مرحلےکے ٹرائلز، بڑی خوشخبری


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کوروناوائرس کی ویکسین وقت سے قبل سامنے آنے کی امیدیں بڑھ گئیں،قومی موقرنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق معروف عالمی فارما سوٹیکل کمپنیوں کا کہناہےکہ آکسفورڈ ویکسین کمزور امیون سسٹم رکھنے والوں کیلئے محفوظ ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کا کہناہےکہ ’’آکسفورڈ یونیورسٹی-آسترا سینیکا ‘‘اور’’ موڈرنا انک‘‘ کے پاس رضاکارانہ طور پر آنےوالے8 ہزار سے زائد افراد کورونا کیخلاف ویکسین کیلئے صف اول میں کھڑے ہیں ، کچھ پر’’ لیٹ اسٹیج ‘‘ ٹرائلزکیے جارہے ہیں۔دوسری جانب بھارت میں بھی ڈرگ ریگولیٹرنے

مقامی فارما کو انسانی کلینیکل ٹرائلز کی اجازت دیدی ہے، اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 140ویکسینز پرمختلف مرحلےکے ٹرائلز ہور ہے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق عالمی ادارہ 16 ویکسینز کے امیدوار ’’ لیٹ اسٹیج‘‘ کلینیکل ٹرائلز تک پہنچ گئے ہیں، جن میں سے 5 پر چین، 3 پرامریکا،2 پر برطانیہ اور اسٹریلیا، جرمنی اور روس میں ایک ایک امیدوار شامل ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر اسٹیفن ہان نے کہا ہے کہ امریکہ رواں برس کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں ویکسین بنا لے گا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسٹیفن ہان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی اے نے چار مختلف ویکسینز کے لیے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت دے دی ہے۔اسٹیفن

ہان نے کہا کہ دو ویکسینز کے ٹرائلز جولائی میں شروع ہو جائیں گے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ اس سال کے آخر یا اگلے برس کے آغاز میں ویکسین بن جائے۔‘واضح رہے کہ امریکہ میں 27 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرائلز سے جو ڈیٹا حاصل ہوگا وہ اس کے بارے میں پرامید ہیں۔دوسری طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث پانچ لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری
3درجن سے زائد ایپلی کیشنز پر پابندی
جوبائیڈن نے نئی انتظامیہ کے عہدیداروں کا اعلان کردیا
ایلوویرا کے فائدے
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے

تازہ ترین ویڈیو
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us