شوگری ڈرنکس کے استعمال سے انسانی جسم میںکتنے فیصدکینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ شوگری ڈرنکس کااستعمال فیشن بن چکاہے ،جب کہ پس پردہ شوگری ڈرنکس کااستعمال انسان کودل ،ذیابیطس ،کینسر،موٹاپے سمیت متعدد بیماریوںکاشکارکرتاہے ، حکومت کوصحت مندمعاشرہ تشکیل دینے کے لئے شوگری ڈرنکس کوبچوں اوربڑوں کی پہنچ سے دوررکھنے کے لئے قانون سازی کرنی چاہیے۔پناہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ثناء اللہ گھمن کاکہناتھاکہ دنیاکی ترجیحات بدل رہی ہیں،ہمیں بھی بدلناہوگا،مضرمشروبات کی جگہ صحت مندغذاکے استعمال کی طرف رجحان بڑھ رہاہے ،بین الاقوامی سطح پردیگرممالک کی طرح ہمیں بھی مہلک امراض کاسبب بننے والی شوگری ڈرنکس کے حقائق سے عوام کوآگاہ کرن

اہوگا،بین الاقوامی خبررساں ادارہ سی این این کے مطابق سنگاپوروہ پہلاملک بن کرسامنے آیاجہاں پرنئے قوانین کی روشنی میں شوگری ڈرنکس کے اشتہاروں پر پابندی عائد کرنے سے متعلق قانون سازی کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،یہ فیصلہ شوگری ڈرنکس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے نتیجے میں دل ،ذیابیطس اورموٹاپے جیسی دائمی بیماریوں کے رونماہونے پرلیاگیا،بی ایم جے ریسریچ کے مطابق روزانہ سوملی لیٹر شوگری ڈرنکس کااستعمال 18فیصد کینسر کاسبب بنتاہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، جو لوگ دن میں ایک سے دو کین شوگر ڈرنکس کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں وہ بیماریوں کودعوت دیتے ہیں، شوگری ڈرنکس کے استعمال سے 1975 کے بعد سے دنیا بھر میں موٹاپا کی بیماری میںتقریبا تین گنا اضافہ ہوا،حکومت کوچاہیے کہ شوگری ڈرنکس کوعوام کی پہنچ سے دوررکھنے کے لئے اپناکرداراداکرے،

ریاست میکسیکونے شوگری ڈرنکس کی روک تھام کے لئے 10فیصد ٹیکس میں اضافہ کیا،جس کے نتیجے میں 6.0فیصد سے 6.8فیصدتک شوگری ڈرنکس کے استعمال میں کمی واقع ہوئی،جوباقی دنیا کیلئے روشن مثال ہے-



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری
3درجن سے زائد ایپلی کیشنز پر پابندی
جوبائیڈن نے نئی انتظامیہ کے عہدیداروں کا اعلان کردیا
ایلوویرا کے فائدے
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے

تازہ ترین ویڈیو
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us