15 3

امارات کی ڈیل کو انجام تک پہنچانے میں ہمیں سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل تھی


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے سینئر ایڈوائزر جریڈ کشنر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی ڈیل کو انجام تک پہنچانے میں ہمیں سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل تھی۔تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے سینئر ایڈوائزر اور داماد جریڈ کشنر نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والا معاہدہ گذشتہ 26 سال میں تاریخی اعتبار سے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مسلم ممالک میں رائے عامہ ہموار کرنے کا ذریعہ مانا جاتا ہے اور کسی ایسے ملک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بات چیت کے ذریعے اعتماد میں لیا اور ان کو امریکی پالیسیوں کے لئے آمادہ کیا۔جریڈ کشنر نے مزید بتایا کہ اسی دورے کے بعد پہلے نمبر پر

سعودی عرب کے تعاون سے ایران کے معاملے پر امریکہ نے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور دوسرے نمبر پر دہشت گردوں کی مالی معاونت ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔تیسرے نمبر پر سب سے اہم کام سعودی عرب جو کہ مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کے ساتھ مسلم دنیا کا لیڈر سمجھا جاتا ہے، کو شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ایسی جدت کی جانب مائل کیا گیا جس کے بعد مسلمان یہ سوچیں گے کہ اگر ان کا لیڈر پر اعتراض نہیں کر رہا تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔جریڈ کشنر کے مطابق سعودی عرب میں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، جو آنے والے وقت میں کاروباری لحاظ سے مشرق وسطی میں شامل ممالک کے دیگر دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us