رپڑوسی ملک کوسی پیک میں شمولیت کی دعوت


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغانستان کو بھی چائنا پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو بھی سی پیک میں شمولیت کی دعوے دے دی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کو بھی چائنا، پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں تاکہ وہ بھی ترقیکی راہ پر گامزن ہو سکے۔انہوں نے چئیرمین چائنا، پاکستان اقتصادی راہداری کمیٹی ارباب شیر علی خان کی رہائشگاہ پر

جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان خان 21 نومبر کو رشکئی اکنامک زون کا باضابطہ افتتاح کریں گے جس سے عوامی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔اس سے قبل پاکستان نے چین کے سب سے بڑے حریف کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی تھی، امریکی وزیر تجارت اور ان کے وفد کے دورے کا موقع پر وزیراعظم کے مشیر تجارت نے امریکا کو سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی باقاعدہ دعوت دی۔پاکستان نے چین کے حریف ملک امریکا کو دعوت دی تھی کہ وہ سی پیک میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے، اس حوالے سے امریکا پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے امریکا کو پاک چین اقتصادی راہداری کے

مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک امریکا کیلئے کھلا ہے۔ اس منصوبے میں امریکی سرمایہ کاری پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے پاکستان کی دعوت پر مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔ جبکہ امریکا نے تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مشیر تجارت کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وفد کا دورہ پاکستان کافی مثبت رہا، ہم امریکا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری
3درجن سے زائد ایپلی کیشنز پر پابندی
جوبائیڈن نے نئی انتظامیہ کے عہدیداروں کا اعلان کردیا
ایلوویرا کے فائدے
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے

تازہ ترین ویڈیو
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us