تارکین کے ہدف میں اضافہ


” >

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک )کینیڈا کی حکومت نے رواں سال کورونا کی وجہ سے تارکین وطن کی تعداد میں آنے والی کمی کے باعث اگلے تین برسوں کے لیے تارکین کے ہدف میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث پاکستانی نوجوانوں کے لیے کینیڈا میں امیگریشن کے مزید مواقع دستیاب ہوسکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال

2021 میں تین لاکھ 51 ہزار افراد اور سال 2022 میں تین لاکھ 61 ہزار افراد کو امیگریشن دینے کا ارادہ تھا۔تاہم اب اس ہدف پر نظر ثانی کرتے ہوئے
2021 کے لیے چار لاکھ ایک ہزار اور سال 2022 کے لیے چار لاکھ 11 ہزار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سال 2023 میں مزید 10 ہزار افراد کا اضافہ کرتے ہوئے سالانہ ہدف چار لاکھ 21 ہزار افراد کر دیا گیا ہے۔ جن افراد کو امیگریشن دی جائے گی ان میں سے 60 فیصد کا تعلق درمیانے درجے کے ان افراد سے ہے جو کینیڈا کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔کینیڈا کی امیگریشن رپورٹ کے مطابق وہاں پر امیگریشن لینے والے افراد میں سب سے زیادہ کا تعلق انڈیا سے ہے جبکہ

پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔سال 2019 میں کم وبیش 86 ہزار انڈین اور 10 ہزار 800 پاکستانیوں نے کینیڈا کی امیگریشن حاصل کی۔کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک ترجمان کے مطابق کینیڈا امیگریشن کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین منزل ہے۔ یہاں پر مہارت یافتہ ورکرز کے لیے ملازمتوں کے وسیع مواقع ہیں۔ تعلیم کے حصول کے لیے اگر کسی کے پاس یہاں پہنچ کر صرف ایک سیمیسٹر کا خرچہ بھی ہو تو وہ ملازمت کر کے اپنی تعلیم مکمل کر سکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری
3درجن سے زائد ایپلی کیشنز پر پابندی
جوبائیڈن نے نئی انتظامیہ کے عہدیداروں کا اعلان کردیا
ایلوویرا کے فائدے
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے

تازہ ترین ویڈیو
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us