16 2

چین سے نہیں بیٹھیں گے


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ چور عناصر کا قلع قمع کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، قوم سے وعدہ ہے ان ووٹ چوروں کا ملک سے ختم نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن نے جرات بہادری کے ساتھ بکسہ چوروں کو سزائیں سنائیں،مطالبہ ان سزاؤں پر جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے، اس کاسراغ بھی لگایا جانا چاہیے کہ یہ سازش کس نے کی، کہاں اور کب تیار کی ؟ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ابھی حال ہی

میں ڈسکہ میں جو انتخابات ہوئے، الیکشن کمیشن کا ووٹ چوری کے کرداروں کی نشاندہی، سزاؤں کا تعین انصاف پر مبنی فیصلہ عین قانون کی پاسداری ہے۔الیکشن کمیشن نے جرات بہادری کے ساتھ بکسہ چوروں کو سزائیں سنائیں، ہمارا مطالبہ ہے قوم جلد ازجلد ان سزاؤں پر عملدرآمد ہوتا ہوا دیکھے، اس بات کا سراغ لگایا جانا چاہیے کہ یہ سازش کس نے کی، کہاں اور کب تیار کی گئی؟چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب، کمشنر،آرپی او، ڈی سی، ڈی ایس پی ، پریزائیڈنگ آفیسرز، پھر دیگر سرکاری افسران کی فوج ظفر موج کو ایک صف میں کس نے کھڑا کروایا، بڑی حیرت کی بات ہے، اس باجماعت گروہ کی کس نے سرپرستی کی؟ ووٹ چوری کی کس نے نگرانی کی؟ یہ تحقیق اور یہ کام 18مارچ کو

ڈسکہ میں ہونے والے الیکشن سے بہت ضروری ہے کہ اس کی تہہ تک پہنچا جائے، ڈسکہ الیکشن بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھاتا ہے، جس طرح یہاں چوری کی گئی ہے، 2018ء کے انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی تھی کھلا ثبوت ہے ، یہ بتاتا ہے دھاندلی ایسے ہوئی تھی۔پہلے بھی کہا تھا کہ جب الیکشن کے نتائج آنا بند ہوجائیں، تاخیر ہونا شروع ہوجائے، 12، 12 گھنٹے یا دودو دن لگ جائیں تو سمجھ جائیں بلکہ یقین کرلیں کہ آپ کا ووٹ چوری ہورہا ہے۔ آپ کے ووٹ کو کسی دوسرے بکسے

میں ڈالا جارہا ہے۔ ہم نے ان تمام آئین شکن عناصر تک پہنچنا ہے جو قوم کے ووٹ پر قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتے ہیں، ان عناصر کا قلع قمع کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، میرا قوم سے وعدہ ہے، آپ بھی اپنے دل کے ساتھ وعدہ کریں کہ آپ بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان ووٹ چوروں کو ملک سے ختم نہیں کردیتے۔

https://www.pscp.tv/NawazSharifMNS/1LyxBdBvlrrGN

https://www.pscp.tv/NawazSharifMNS/1LyxBdBvlrrGN



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us