اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باوجود ملک میں مکمل لاک ڈاون نافذ نہیں ہوگا، یہ بات پہلے بھی ثابت ہو چکی
کہ مکمل لاک ڈاون مسئلے کا حل نہیں ہے، ایس او پیز پر عمل کروانے کیلئے سختیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین کے بعدوزیراعظم کو کورونا کی تشخیص کا غلط مطلب نہ لیا جائے،
ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کوویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہوچکا تھا اور 10 دن کے لگ بھگ قرنطینہ کاعرصہ ہوتا ہے، جو لوگ 2 سے 3 دن رابطے میں رہے، ان کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔