36 2

700 ملین روپےکی امداد فراہم کرنے کا اعلان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) جاپان نے پاکستان میں ٹیکسٹائل کی تعلیم کے فروغ کیلئے 500 ملین جاپانی ین کی امداد کا اعلان کردیا۔جاپانی حکومت کی جانب سے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 500 ملین

جاپانی ین (تقریباً 700 ملین روپے) کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امداد کی فراہمی کے معاہدے پر جاپان کے پاکستان میں تعینات سفیر متسودا کونی نوری اور اکنامک ڈویژن کے سیکرٹری سید پرویز عباس نے دستخط کیے۔خیال رہے کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعلیم فراہم کرتی ہے۔ جاپانی امداد کے ذریعے یونیورسٹی کو رنگ سپننگ مشین، الیکٹرانک فلیٹ نٹنگ مشین، کاربن فائبر رپیئر لومز اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے ملک میں کرونا کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ساڑھے 15 ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔بدھ کے روز ترکی میں صدر رجب طیب اردگان کی صدارت میں اہم ترین اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام اور وزرا نے شرکت کی، یہ اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد صدر اردگان نے کرونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کیلئے 21 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترک حکومت 100 ارب لیرا (تقریباً ساڑھے 15 ارب ڈالر) کا ریلیف پیکج فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے اور گھروں پر رہنے کی اپیل کی اور کرونا وائرس کو ترک صنعتکاروں کیلئے بہترین موقع قرار دیا۔ترک صدر نے کہا کہ اگر ایک یا دو ہفتے تک سختی کے ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک لیا جائے تو ایسے بہت سے صنعتکار جو چین چھوڑنا چاہ رہے ہیں وہ ترکی منتقل ہوسکتے ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ترکی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہوچکی ہے جبکہ وہاں اس وائرس سے اب تک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے ملک میں کرونا کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ساڑھے 15 ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ترکی میں کرونا وائرس کی وجہ سے 2 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ترکی نے سکول ، یونیورسٹیز ، مساجد اور ایک درجن سے زائد ممالک کی فلائٹوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، ترکی نے عوامی مقامات بھی بند کردیے ہیں اور صرف لائسنس یافتہ ریستورانوں کو کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us