40 3

73 سالہ مریض کو وینٹی لیٹر دینے کی بجائے رسیوں سے باندھ دیا گیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) میو ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ ایک 73 سال شخص انتقال کرگیا، اس بزرگ شہری کی ہلاکت کے بارے میں معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینل 24 کے پروڈیوسر شکیل خان کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں شکیل خان نے کہا کہ وہ یہاں پہلے سے داخل ہیں اور کل رات انہوں نے انتہائی دلخراش واقعہ دیکھا کہ میو ہسپتال کے کرونا وارڈ میں ایک مریض محمد حنیف کو رسیوں سے باندھ دیا گیا اس ظلم کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی،معروف صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چینل 24 کے پروڈیوسر شکیل خان کے سامنے کل رات میو ہسپتال لاہور کے کرونا وارڈ میں ایک مریض محمد حنیف کو رسیوں سے باندھ دیا گیا اس ظلم کے بعد اس کی موت کی کہانی شکیل کی زبانی سنئے،

مریضوں کا خیال رکھنے والے طبی عملے کو ہمارا سلام لیکن محمد حنیف کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا ہمارا فرض ہے۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں معروف صحافی حامد میر نے ایک اور ویڈیو شیئر کیا اور کہا کہ میو ہسپتال لاہور میں ایک مریض محمد حنیف کی دل خراش موت سے کچھ لمحے پہلے کے درد ناک مناظر ایک اور مریض کی زبانی اور یہ کہانی پنجاب کے وسیم اکرم پلس عرف شیر شاہ سوری کے تمام دعوؤں کی نفی کرتی دکھائی دیتی ہے ان دعوؤں کو سچ قرار دینے والوں کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹوئٹ میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض کو رسیوں سے باندھا گیا ہے اور وہ بار بار اپنے بھائی کو بلانے کے لئے چلا رہا ہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ آج میو ہسپتال لاہور کے کرونا وارڈ میں ایک مریض ڈاکٹروں کی سنگدلی کے باعث مارا گیا اسے رات کو وینٹی لیٹر کی ضرورت تھی، مدد مانگی تو اسے رسیوں کے ساتھ بیڈ سے باندھ دیا گیا، صبح وہ انتقال کر گیا، ہمیں صرف ان سے پیار ہے جو مریضوں سے پیار کرتے ہیں جو مریضوں سے ظلم کرے گا اسے بے نقاب کریں گے۔ اس حوالے سے میو ہسپال کے سی ای او پروفیسر اسد اسلم نے کہاکہ مریض وارڈ سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا جس پر اسے رسیوں سے باندھنا پڑا۔ دوسری طرف پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، ماہرین کا گروپ موت کی وجوہات کی انکوائری کرے گا اور جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us