32 4

8سال میں پہلی مرتبہ پی آئی اے اپنے پائوں پر کھڑی ہوگئی،گراس منافع ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا


اسلام آباد (این این آئی) پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے جس کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے ،2019 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا،8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع ،2018 میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا جو 2019 میں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ۔ پی آئی اے کے کل آپریشنل

نقصان میں76 فیصد کی کمی ،پی آئی اے نے 2018 میں 32 ارب کا آپریشنل نقصان کیا تھا جو 2019 میں کم ہو کے 7۔7 ارب رہ گیا ،2019 کے دوسرے چھ مہینوں میں پی آئی اے نے بریک ایون کیا تاہم پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے خسارے کی وجہ سے سال 7۔7 ارب پر بند ہوا۔ ،پی آئی اے کے کل خسارہ میں سال 2018 کے خسارے کو فنانس کرنے کے باوجود 2019 میں 19 فیصد کی کمی ،پی آئی اے کے سیٹ فیکٹر میں بھی واضح اضافہ جو 77 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا۔واضح رہے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کا سیٹ فیکٹر 80 فیصد کے قریب ہوتا ہے۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے تمام ملازمین اور محنت کشوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ 2019 ہمارا ٹرن ارائونڈ کا سال تھا جس میں تمام ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت محنت کی ،جب انتظامیہ سنبھالی تو پی آئی اے کے دو سالوں (2017-2018) کا آڈٹ اور فنانشل نتائج التواء کا شکار تھے۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ قلیل مدت میں

تین سالوں (2017-2019) کا آڈٹ کروانا میری فنانس ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے ،ائیر مارشل ارشد ملک نے وزارت ہوابازی, غلام سرور خان اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ کیا جن کی مکمل سپورٹ پی آئی اے کو حاصل رہی ۔ انہوںنے کہاکہ 2020 ایک چیلنجنگ سال ہے جس میں عالمی سطح پر ہوا بازی کی صنعت زوال کا شکار ہوگئی ہے۔ ۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ بہت محنت کرنا ہوگی اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے مگر اللہ کی مدد شامل حال رہی تو کچھ بھی ناممکن نہیں ۔وزیرہوبازی غلام سرور خان کی جانب سے حوصلہ

افزا نتائج پر پی آئی اے کو مبارکباد دی گئی حکومت پاکستان اور وزارت ہوابازی پی آئی اے کے حالیہ اور آئندہ کئے جانے والے انتظامی اقدامات کو مکمل حمایت کرتی ہے۔ غلام سرور خان نے کہاکہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروکار لایا جائے گا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us