بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان

بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان


شارجہ ( نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں کورونا کے باعث ہر کوئی خاصا پریشان ہے۔ خصوصاً کاروبار کی بندش ہونے کے باعث نچلے طبقے کے لوگوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے مقامی اور تارکین وطن کے لیے بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ میں مقیم تمام اماراتی اور غیر ملکی افراد کو ان کے بجلی کے اگلے تین ماہ کے بلوں میں 10 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔ایک ریڈیو پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے شیخ سلطان نے کہا ہے شارجہ کی حکومت کو کورونا وائرس کے باعث معیشت کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا اندازہ ہے، اسی وجہ سے حکومت کی جانب سے کئی مقامی اور غیر ملکی افراد کو کئی ریلیف دیئے جا رہے ہیں، جن میں سے ایک ریلیف آئندہ تین ماہ کے بجلی کے بلوں میں 10 فیصد کی خصوصی رعایت دینا ہے۔جس سے لوگوں پر پڑنے والے معاشی بوجھ میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی خاطر شارجہ حکومت نے 230 ملین درہم کی رقم مختص کر دی ہے۔ شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ جس قدر ہو سکے، اپنا زیادہ تر وقت گھروں میں ہی گزاریں۔تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے ممکنہ حدتک روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ دُبئی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بھی ریاست میں مقیم تمام افراد کو بجلی کے بلوں میں دس فیصد کی رعایت کا اعلان کیا ہے ، جس کا اطلاق اگلے تین ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہو گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us