نیویارک کورونا وائرس کے بحران کا مرکز بن چکا ہے

نیویارک کورونا وائرس کے بحران کا مرکز بن چکا ہے


نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ نیویارک ملک میں جاری کورونا وائرس کے بحران کا مرکز بن چکا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے گورنر نے کورونا وائرس کے علاج سے متعلقہ طبی سامان کی فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ نیویارک میں یہ وائرس بلٹ ٹرین کی رفتار سے بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں سات سو انسٹھ ہوگئی ہیں اور چون ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں۔ہارورڈ یونیورسٹی کے صدرلارنس اور ان کی اہلیہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔نیویارک میں کورونا

بھارت میں مسلمانوں کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے دروازے بھی بند کر دئیے گئے

کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 25 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں، نئے کیسز کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔گورنر نے کہا کہ یہ وبا اس سے کہیں بڑی ہے جتنی ہم سوچ رہے تھے، یہ وبا اس سے کہیں تیز ہے جتنا ہمارے گمان میں تھا۔ گورنر کی جانب سے یہ تنبیہ ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ رائے دی گئی ہے کہ امریکہ کو کاروبار کے لیے آئندہ ماہ کھول دینا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے گورنر اینڈریو پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے طبی سامان کی بروقت ترسیل کے احکامات نہیں دیئے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us